فیلڈنگ کوچ اور امام الحق نے دبئی میں ٹیم جوائن کرلی
جمعرات 13 ستمبر 2018 3:00
دبئی: قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق اور نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے ایشیا کپ کیلئے دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ امام الحق ویزے میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کے ہمراہ نہیں جاسکے تھے تاہم انہوں نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن بھی دبئی پہنچ گئے ہیں۔ انہیں پی سی بی نے حال ہی میں فیلڈنگ کوچ کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ایشیا کپ کےلئے پاکستان ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی جائے گی۔