Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال مدینہ منورہ ، امارات ، ترکی اور کویت کو 91ہزار ٹن کھجوریں برآمد کریگا

    مدینہ منورہ(یوسف بلوچ) - - - مدینہ منورہ کی کھجوریں دنیا ئے اسلام کے گوشے گوشے میں پسند کی جاتی ہیں۔ 60ممالک مدینہ منورہ سے کھجوریں درآمد کر رہے ہیں۔ ان میں متحدہ عرب امارات سر فہرست ہے۔ ترکی دوسری اور کویت تیسرے نمبر پر ہے۔ مدینہ منورہ کے کاشتکار امسال امارات ،  ترکی  اور کویت کو 91ہزار  ٹن سے  زیادہ کھجوریں  برآمد کریں گے۔ مذکورہ ممالک نے 2017ء میں 700ملین ریال سے زیادہ کی 140ہزار ٹن سے زیادہ  کھجوریںدرآمد کی تھیں۔مدینہ منورہ بین الاقوامی کھجور میلے سے واقف کاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت میں امسال مدینہ منورہ سے اس کی پیداوار کا 35فیصد برآمد کرے گا۔ مدینہ منورہ میں 2018ء کے دوران 260ہزار ٹن کھجوریں پیدا ہوئی ہیں۔ ایک تاجر سلطان سلیھم نے اردونیوز کو بتایا کہ دنیا کے کسی بھی شہر کے مقابلے میں سب سے زیادہ مدینہ کی کھجور پسند کی جاتی ہے۔ مدینہ میں کھجور کے درخت 30لاکھ سے زیادہ ہیں۔ دنیابھر کے مسلمان مدنی کھجوروں کو مبارک سمجھتے ہیں۔ سعودی برآمدات بورڈ نے رپورٹ دی ہے کہ  2016ء کے مقابلے میں 2017ء میں کھجوریں 20فیصد زیادہ برآمد کی گئیں۔ سعودی زرعی فروغ فنڈ کھجور کے منصوبوں پر 800ملین ریال سے زیادہ کا سرمایہ لگائے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -الشرقیہ میں 4قسم کی دکانوں پر چھاپے، سعودائزیشن کی 56خلاف ورزیاں ریکارڈ

شیئر: