دارچینی ایک انتہائی ذائقے دار مصالحہ ہے جس کا استعمال کھانوں میں صدیوں سے ہوتا چلا آرہا ہے ۔ اس کی وجہ شہرت اس کے وہ طبی خواص ہیں جنکی جدید سائنس بھی تصدیق کرتی ہے ۔
بعض طبی ماہرین اپنی تحقیق کے نتیجے میں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد کے خون میں دارچینی شکر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ ان ماہرین کے مطابق دارچینی خون کے خلیوں پر انسولین کی طرح اثر انداز ہوتی ہے اور خون میں موجود شکر کو کم کر دیتی ہے ۔ یہ مجموعی کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے ۔
2015 میں کی جانے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دارچینی میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو چہرے پر نکلنے والے دانوں اور مہاسوں کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔ لہذا اگر آپ اس مسئلے سے دوچار ہے تو ماہرین کے مشورے کے مطابق دو چمچ خالص شہد میں چٹکی بھر دارچینی کا سفوف ملا کر فیس ماسک بنائیں اور اسے دس منٹ کےلئے چہرے پر لگا لیں ۔ اس کے بعد سادہ پانی سے چہرہ دھولیں ۔ 2013 میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق دارچینی کا ست چہرے کی جھریوں اور بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ دارچینی کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگانے سے جلد تروتازہ نظر آتی ہے ۔