Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی صدر کا عمران خان کو فون‘ دورے کی دعوت قبول

اسلام آباد:  فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کا وزیر اعظم عمران خان کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق فرانسیسی صدر نے دو طرفہ تعاون اور رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مشترکہ امور پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
سرکاری طور پر جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کو خطے کی تازہ صورتحال پر بریف کیا جس پر ماکروں نے انتخابات کے نزدیک جولائی میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت چکائی اس جنگ میں پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
فرانسیسی صدر نے توانائی، آبی وسائل سمیت تجارت کے دیگر شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی امید ظاہر کی۔
مزید پڑھیں:- - - - پورٹ قاسم پر آج دوسرے روز بھی آتشزدگی کا واقعہ

شیئر: