مملکت کو کسٹم سے 9.5ارب ریال کی آمدنی
ریاض۔۔۔۔سعودی محکمہ کسٹم نے بتایا کہ 2018ء کی پہلی ششماہی کے دوران مملکت کو کسٹم سے 9.5ارب ریال کی آمدنی ہوئی۔ محکمہ کے ترجمان عیسیٰ العیسیٰ نے بتایا کہ 6ماہ کے دوران سعودی عرب کو کسٹم سے جو مجموعی آمدنی حاصل ہوئی وہ مجموعی طور پر 10ممالک کی کسٹم آمدنی سے زیادہ ہے۔ ان ممالک کو 6ماہ کے دوران 168.4ار ب ریال کسٹم سے ملے۔