تیل کی یومیہ طلب 100.3ملین بیرل
ریاض۔۔۔۔توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ3ماہ کے دوران عالمی سطح پر پٹرول کا یومیہ خرچ 100ملین بیرل سے تجاوز کرجائیگا۔ اس سے پٹرول کے نرخوں پر اثر پڑیگا۔ عالمی طلب سال رواں کی آخری سہ ماہی میں یومیہ 100.3ملین بیرل ہوجائیگی پھر نئے سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گھٹ کر 99.3ملین بیرل رہ جائیگی۔ نرخ 70تا80ڈالرتک متوقع ہیں۔