Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک وزیر خارجہ کی آرمی چیف اور ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد:  ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں مولود چاوس اولو نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اولو کی ملاقات میں ترک وزیر خارجہ نے خطے میں تنازعات کے حل میں پاکستانی کوششوں کوسراہا جب کہ دونوں برادرممالک میں بہتر تعلقات کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آمد باعث فخر ہے ، حکومتیں آتی رہتی ہیں تاہم اصل دوستی عوام کے درمیان ہوتی ہے اوردونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی قائم و دائم رہنی چاہیے ۔

شیئر: