مانٹریال.... کینیڈا میں مقیم ایک افریقی تارک وطن صرف5 ماہ میں دو بار انعام جیتنے کے بعد لاکھوں ڈالر کا مالک بن گیا ہے۔ 28 سالہ مل ہگ نے 2 الگ الگانعام کے ٹکٹ خریدے جن پر انھوں نے مجموعی طور پر 35 لاکھ کینڈین ڈالر جیتے۔افریقہ سے تعلق رکھنے والے مل ہگ مل ہگ اب ونی پیگ میں رہتے ہیں ۔انھوں نے پہلی بار اپریل میں انعام جیتنے جس میں انھیں 15 لاکھ کینیڈین ڈالر ملے۔ اس پیسے سے انھوں نے اپنی فیملی کو ایک فلیٹ سے مکان میں منتقل کیا۔ انھوں نے دوبارہ اگست میں 20 کینیڈین ڈالر سے خریدے اسکریچ این ون انعام ٹکٹ سے 20 لاکھ کینیڈین ڈالر کا جیک پاٹ جیتا۔مل ہگ کا کہنا ہے کہ وہ ان پیسوں سے اپنا کاروبار شروع کرنا اور تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔