سڈنی .... آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے پراسرار آدھی سوئیاں نکلنے لگیں، شہری خوفزدہ ہو گئے۔محکمہ صحت نے عوام سے اسٹرابیریز استعمال نہ کرنے کی اپیل کر دی۔آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ، نیوسا ﺅتھ ویلز او روکٹوریہ میں اسٹربیریز سے سوئیاں نکل آئیں، جس کے بعد محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلے سے خریدی ہوئی اسٹرابیریز استعمال نہ کریں۔سوئیاں نکلنے کے واقعے کے بعد متعلقہ دونوں برانڈز نے مارکیٹ سے مال واپس منگوالیا ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سوئیوں والی اسٹرابری کھانے سے ایک شخص کو اسپتال بھی جانا پڑا۔