Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا میں ہائیڈروجن انڈسٹری کو ترقی دینے کا منصوبہ

جنوبی کوریا کی حکومت نے ملک میں ہائیڈروجن انڈسٹری کو ترقی دینے کا جامع منصوبہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبہ کا مقصد روایتی ایندھن کے استعمال سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کو کم کرنا ہے۔منصوبہ میں ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کو ترقی کے پالیسی اہداف کے ساتھ قابل تجدید توانائی میں اسکے کردار کے حوالہ سے مراعات بھی شامل ہوں گی۔حکام کے مطابق اس حوالہ سے پارلیمنٹ میں ایک بل رواں سال کے آخر تک پیش کیا جائے گا اور ہائیڈروجن انڈسٹری کو عالمی سطح پر مسابقت کےلئے تیار کرنے میں حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کریں گے۔اس سلسلہ میں حکومتی اور نجی شعبہ سے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
ملک میں ہائیڈروجن فیولنگ ا سٹیشنز کے قیام کےلئے سرکاری اور نجی شعبہ پر مشتمل ا سپیشل پرپز کمپنی(ایس پی سی) کا قیام رواں سال دسمبر میں عمل میں لایا جائےگا جس سے گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی میں خاطر خواہ کمی میں مدد ملے گی۔اس سلسلہ میں ہونڈائی موٹر کمپنی، کوریا گیس کارپوریشن اور دیگر کمپنیاں مل کر کام کریں گی۔جنوبی کوریا کی حکومت نے گزشتہ سال ملک بھر میں 15 ہزار ہائیڈروجن وہیکل اسٹیشن اور 310 چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ ہائیڈروجن اور الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کی بڑی وجہ ان فیول اسٹیشنز کی کمی تھی۔
اب امید کی جارہی ہے کہ اگلے چند برسوں میں ایسی گاڑیوں کی طلب بڑھ جائیگی تب تک یہ منصوبہ بھی فعال ہوجائیگا۔ اس طرح اس وقت کی ضرورتوں کو نمٹا جاسکے گا۔
 
 

شیئر: