Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14سالہ لڑکے پر بھائی بہن کے قتل کا الزام

اوس گڈ.... انڈیانا پولس سے 60میل جنوب مشرق میں قائم دیہی علاقے میں ایک 14سالہ لڑکے نے اپنے نوعمر بھائی بہن کو ہلاک کردیا ہے اور گرفتاری کے بعد اس کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ جہاں جرح سے قبل اس14سالہ لڑکے کو 2ماہرین نفسیات او رڈاکٹرز دیکھیں گے اور پھر وہ جو فیصلہ کرینگے اسی کے تحت کام ہوگا۔ ڈاکٹر یہ پتہ لگانے کی کوشش کرینگے کہ اس لڑکے کی ذہنی حالت مقدمہ قتل جیسے خطرناک معاملے کی سماعت کی تاب بھی لاسکتا ہے یا نہیں۔ اب تک اس واقعہ کی کوئی معقول توجیہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم  پڑوسیوں کا کہناہے کہ واقعہ جس فیملی میں ہوا ہے وہ بہت زیادہ غریب یا تنگ حال تھا اور اسی وجہ سے بچوں کی دیکھ بھا ل بھی درست طریقے سے نہیں ہوپارہی تھی جبکہ والدین 14سالہ لڑکے پر بھی سختیاں کرتے رہتے تھے اور سزائیں دیتے رہتے تھے او ریہ لڑکا نہیں چاہتاتھا کہ جس طرح اس نے زندگی کو عذاب کی طرح گزارا ہے اس کے بھائی بہن بھی اسی عذاب سے گزریں۔ عدالت میں زیر سماعت واقعہ مئی2017ء  سے تعلق رکھتا ہے۔  جس میں ملزم لڑکے نے 23ماہ کی سوتیلی بہن  اور 11ماہ کے سوتیلے بھائی کو ہلاک کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -جاپان میں چوہوں کی یلغار، دنیا کی سب سے بڑی فش مارکیٹ بند

شیئر: