Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد الدین اویسی کا امیت شاہ کو چیلنج

حیدرآباد۔۔۔۔صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو چیلنج کیا کہ وہ حیدرآباد سے مقابلہ کریں۔ انہوں نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ حیدرآباد اور تلنگانہ کے عوام ان کی تمام حکمت عملی کو ناکام بنا دیں گے۔ مجلس انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی اور بی جے پی 5اسمبلی نشستیں بھی برقرار نہیں رکھ پائیگی۔ انہوں نے سوال کیا کہ پٹرول کی قیمتوں پر قابو پانے اورنوجوانوں کو روزگارفراہم کرنے کیلئے کیاحکمت عملی اختیار کی گئی ہے؟ بی جے پی کے پاس کوئی جواب نہیں۔اسد اویسی کایہ چیلنج بی جے پی صدر کے اس دعویٰ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی تمام نشستوں پر تلنگانہ میں مقابلہ کرے گی اور ریاست میں ایک مستحکم و فیصلہ کن طاقت بن کر ابھرے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -مدھیہ پردیش : تھانے میں بیٹھے پولیس افسران پر بدمعاش کا کلہاڑی سے حملہ

شیئر: