Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں اسٹرابری سے سوئیاں نکلنے پر شہریوں کو تنبیہ

سڈنی۔۔۔آسٹریلیا میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ تازہ اسٹرابری کھانے سے پہلے اسے کاٹ لیں۔ یہ تنبیہ متعدد افراد کی اسٹرابری کھاتے ہوئے اس میں سے سوئی برآمد ہونے کے بعد کی گئی۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعات آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز، کوینزلینڈ اور وکٹوریہ میں پیش آئے۔ ایک شخص کو ایسی اسٹرابری جس میں سے سوئی برآمد ہوئی کھانے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا۔ ایک 9 سال کے بچے نے ایسی ہی ا سٹرابری کھائی مگر اسے نگلا نہیں۔ بازاروں سے متعدد برانڈ کی ا سٹرابری ہٹا دی گئی ہیں جن میں ڈونی بروک اور وولورتھ گروپ کے تحت بیری ابسیشن اور بیری لیشیس نامی برانڈ شامل ہیں۔صحت عامہ کے اہلکاروں نے صارفین کو پھل خریدتے ہوئے محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔

شیئر: