ایشیا کپ: سپر 4 مرحلے میں پاکستان کے میچ ابوظبی میں ہونگے
دبئی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں کس ٹیم کو پہلے کس کے ساتھ اور کہاں کھیلنا ہے اس کا فیصلہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر ہوگا۔ سپر 4 مرحلے میں 21، 23اور 26ستمبر کو بیک وقت 2،2میچز کھیلے جائیں گے۔ایک مقابلہ دبئی تو دوسرا ابوظبی میں جاری رہے گا۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے سپر 4 مرحلے میں پاکستان کے تمام میچ ابوظبی میں کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پوائنٹس پوزیشن کچھ بھی ہو، گرین شرٹس کو اسی وینیو پر کھیلنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروانے والے ہندوستانی بورڈ کا کہنا ہے کہ بطور میزبان انہیں میچز کے وینیوز کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں