استنبول.... ترکی نے ان 600 میں سے160 کارکنان کو رہا کر دیا ہے جنہوں نے استنبول میں تیسرے ائیر پورٹ کی تعمیر کے مقام پر مزدوروں کے کام کرنے کی خراب صورتحال اور اس سے منسلک اموات کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ ترک حکومت کا کہنا ہے کہ نیا تعمیر ہونے والا ایئر پورٹ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہو گا۔ اس منصوبے پر 35 ہزار افراد کام کر رہے ہیں اور یہ آئندہ ماہ تک مکمل ہونا ہے تاہم اس پروجیکٹ پر کام کرنے کے دوران اب تک 27 مزدور ہلاک ہو چکے ہیں۔ اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر انٹرنیشنل گرینڈ ایئر پورٹ کی انتظامیہ نے مظاہرین کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔