Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب نے کلثوم نوازکی وفات پر تعزیتی اجلاس کیا

مادر جمہوریت نے آمریت کا مقابلہ کر کے سیاسی کردار نبھایا، سیاسی جماعتوں کے رہنما
ریاض ( ذکاءا للہ محسن )سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر مسلم لیگ( ن) سعودی عرب کی جانب سے تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔حاضرین نے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کے لئے دعاکی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز مادر جمہوریت ہیں پاکستان میں جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا تب بہادر خاتون نے آمریت کا سامنا کیا ایوب خان کے آگے محترمہ فاطمہ جناح ضیاء الحق کے سامنے محترمہ بے نظیر بھٹو اور پرویز مشرف کی بے رحم آمریت کے سامنے کلثوم نواز ڈھال بنیں اور مشرف نے کلثوم نواز کو بھی نوازشریف کے ہمراہ ملک بدر کیا مگر اس بہادر مادر جمہوریت نے مشرف کی آمریت میں نا صرف اپنا سیاسی کردار نبھایا بلکے پہلی مرتبہ وہ پارٹی کی صدر بھی بنیں اور ملک بھر میں تحریک بھی چلائی۔ مسلم لیگی عہدیداروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک سلجھی ہوئی خاتون تھی ان کی وفات پر پوری قوم کو دکھ پہنچا ہے بیگم کلثوم نواز بطور سیاسی لیڈر پاکستانی خواتین کے لئے رول ماڈل تھیں جبکہ ان کی جمہوری جدوجہد کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جاے گا ۔

شیئر: