دھاندلی کی تحقیقات: کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق 25 جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ طور پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔ اس حوالے سے تحقیقات کے لیے پارلیمانی کے قیام کی تحریک منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی بجٹ کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جنرل الیکشن 2018ءمیں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے لیے تحریک پیش کی۔ قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک متفقہ طور پر منظور کرلی۔