نئی دہلی۔۔۔۔ایئر انڈیا کی پرواز نئی دہلی سے نیویارک کیلئے روانہ ہوئی۔ لیکن جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر نہ اترنے کے باوجود پائلٹ نے 370مسافروں کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔ طیارے کے کے ہواز باز نے اس واقعہ کے بارے میں اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہاکہ پرواز کے دوران پائلٹس کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو کسی بھیانک خواب سے کم نہیں تھا۔ پرواز کے بعد راستے میں طیارے کے ملٹی پل سسٹم خراب ، موسم ناسازگار اور ایندھن کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ۔ان سب مصیبتوں کے باوجود ایئر انڈیا کے پائلٹ نے ہمت سے کام لیا، طیارے میں سوار 370مسافر تھے ۔ وہ نیویارک کے متبادل ہوائی اڈے پر طیارے کو اتارنے میں کامیاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پائلٹ رستم پالیا نے طیارے سے متعلق تمام مشکلات کے بارے میں نیویارک کے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو معلومات دیں۔ پائلٹ نے دہلی سے لگاتار 15گھنٹے تک پرواز کی ۔ انہوں نے بتایا کہ لینڈنگ سے قبل تمام مسافر اور پائلٹ فضا میں پھنس گئے تھے۔ آٹو لینڈنگ ، ونڈ شیئرسسٹم جیسی تکنیک نے بھی کام کرنا چھوڑدیا تھا ایسی حالت میں 9سال پرانے طیارے کے پائلٹ کے پاس جہاز کواتارنے کا مینول طریقہ بچ گیا تھا ۔ایئر انڈیا کے ترجمان پروین بھٹناگر کا کہنا ہے کہ فلائٹ سیفٹی ڈپارٹمنٹ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔ پائلٹ کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا کی جانب سے نہ تو اس طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے کوئی خصوصی تربیت اور نہ ہی بوئنگ کے آپریشن مینول میں ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے کوئی معلومات دی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -وزیر دفاع سیتا رمن کے قتل کی سازش کرنیوالے 2افراد گرفتار
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں