Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطی کی موثر خواتین میں 4بحرینی شامل

منامہ: مشرق وسطی کی ایک سو موثر ترین خواتین کی فہرست میں 4بحرینی خواتین بھی شامل ہیں۔ فوربز میگزین نے بینکنگ اور مالی شعبے سے وابستہ ایک سو موثر ترین خواتین کی فہرست میں 29خواتین کو شامل کیا ہے جو بیکنگ کے شعبے میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔ اخبار الخلیج کے مطابق فہرست میں بحرینی خاتون منی الموید کو8ویں نمبر میں شامل کیا گیا ہے جو یوسف خلیل الموید گروپ کی سربراہ ہیں۔ 15ویں نمبر پر منی الہاشمی کا نام ہے جو بتلکوگروپ کی سربراہ ہیں۔ 41ویں نمبر پر سہی کرزون ہیں جو البحرین ہولڈنگ کی سربراہ ہیں جبکہ 87ویں نمبر پر نجلائ الشیراوی ہیں جو سیکو کی سربراہی کر رہی ہیں۔
  • بحرین کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: