فجیرہ میونسپلٹی نے سو کلو پان مصالحہ ضبط کرلیا
الفجیرہ: فجیرہ میونسپلٹی نے 100کلو پان مصالحہ ضبط کرلیا۔ دبا میونسپلٹی کے اہلکاروں نے بازار کے تفتیشی دورے کے دوران ایشیائی کارکنوں کی دکانوں کے علاوہ ہول سیل سپلائروں سے پان مصالحہ ضبط کیا ہے۔ فروخت کرنے والے دکانوں کے مالکان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی گئی۔میونسپلٹی کے اہلکار انجینئر حسن الیماحی نے الامارات الیوم کو بتایا کہ پان مصالحہ ایک طرف مضر صحت ہے تو دوسری طرف شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کو خراب کرنے کا باعث ہے۔
-
امارات کی تازہ خبروں کے لئے واٹس ایپ سروس جوائن کریں