لندن ..... 37سالہ ڈاکٹر اینگ ہاراڈ رابرٹ نے جو انتہائی مقبول اور ماہر ڈاکٹر کے طور پر شہرت حاصل کرچکی تھیں۔ خانگی تعلقات میں دراڑ پڑنے کے بعداپنے پیشے سے بڑی حد تک غافل اور منحرف ہوگئی ہیں۔ اب وہ ڈاکٹر ی کے فرائض شاذو نادر ہی انجام دیتی ہیں۔ مگر منشیات اورالکحل کے استعمال کی جانب انکامزاج کچھ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اب تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ ڈاکٹر اینگ ہاراڈ نے اپنے ساتھی ڈیوڈ پوتھم کے ساتھ مل کر ایک ہوٹل میں چوری کی۔ وہاں سے ایک پرس، موبائل فون چوری کیا اور جاتے ہوئے سائڈر کے 78ڈبے بھی چرائے۔ چوری کے مقدمے کی سماعت کے دوران پریشان حال ڈاکٹر نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو خاموشی سے تسلیم کیا اور کہا کہ انہیں خود بھی اپنی حالت پر افسوس ہوتا ہے۔ وہ تعلیمی ریکارڈ کے اعتبار سے بہت ہی نمایاں رہی ہیں اور ڈاکٹر کے طور پر بھی انکی خدمات اعلیٰ معیار کی ہی کہی جائیں گی مگر شریک حیات سے علیحدگی نے انہیں توڑ کر رکھ دیا اور وہ راہ راست سے بھٹک گئیں۔