عربی ڈبنگ کیساتھ پاکستانی فلمیں بھی سعودی سینما گھرو ںکو مہیا کرینگے، وزیر اطلاعات
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) وزیر اطلاعات وثقافت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی ڈرامے عربی میںڈب کر کے بھیجے جائیں گے جن پر کام ہو رہا ہے ۔ ڈراموں کے علاوہ پاکستانی فلمیں بھی عربی ڈبنگ کے ساتھ سعودی عرب کے سینما وں کےلئے بھیجی جائیں گی ۔ دوطرفہ ثقافت کا تبادلہ بھی کیاجائے گا ۔ جدہ کے شاہ فیصل پیلس میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے۔ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کےلئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس شعبے میں کام کرنے کے بہت مواقع ہیں ۔