Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت ، امریکی بانڈز خریدنے والا 10واں ملک

ریاض ... جولائی 2018ءکے دوران سعودی عرب 166.8ارب ڈالر کے امریکی بانڈز کا مالک بن گیا۔ جون میں سعودی عرب کے پاس 1.9ارب ڈالر کم مالیت کے امریکی بانڈز تھے۔ سالانہ کے تناسب سے امریکی بانڈز کی خرید میں 17.05فیصد کا اضافہ ہوا۔سعودی عرب امریکی بانڈز خریدنے والے ممالک میں 10ویں نمبر پربرقرار رہا۔ امریکی وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ سب سے زیادہ امریکی بانڈز خریدنے والا ملک چین ہے۔ جولائی 2018ءمیں چین کے پاس1.171ٹریلین ڈالر کے بانڈز ریکارڈ کئے گئے۔ سالانہ کی بنیاد پر 4.1ارب ڈالر کا اضافہ ہوا البتہ جون کے مقابلے میں 1.178ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
 

شیئر: