Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اٹامک انرجی ایجنسی کا رکن منتخب

اسلام آباد... پاکستان پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای ای) کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہو گیا۔ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض خان کے مطابق یہ انتخاب اگلے 2 سال کے لئے کیا گیا ۔یہ نہ صرف سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے بلکہ پاکستان کی جوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے شعبہ میں نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعترف بھی ہے۔ آئی اے ای اے کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاس میں شریک ہے۔ آئی اے ای اے کے کل 170 ارکان ممالک میں سے بورڈ آف گورنرز کے 35 ارکان ہوتے ہیں۔ 11 کا انتخاب ہر سال 2 سال کے لئے کیا جاتا ہے۔

شیئر: