Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ سپر 4: ہند نے بنگلہ دیش کو7وکٹوں سے ہرادیا

 
دبئی: ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے پہلے میچ میں ہند نے بنگلہ دیش کو7وکٹوں سے شکست دیدی۔بنگال ٹائیگرز 173رنز بناسکے تھے، ہند نے36.2اوورز میں3 وکٹوں پرہدف حاصل کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے اہم مقابلے میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے ہوئے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ہند نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو 173 رنز پر ڈھیر کردیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن معراج 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ مشرفی مرتضیٰ 26 اور محمود اللہ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے رویندر جڈیجا نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، بمرا اور کمار کے حصے میں 3،3 وکٹیں آئیں۔آسان ہدف کیلئے ہند کے کپتان روہت شرما نے 83رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔دھون شیکھر نے 40رنزبنائے انہیں شکیب الحسن نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔دھونی نے 33رنز بنائے۔رائیڈو 13رنزبناکر آوٹ ہوئے۔174رنز کا آسان ہدف ہند نے 37ویں اوور کی دوسری گیند پرحاصل کر لیا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز "واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: