Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے امن کا ایک موقع ضائع کردیا،دفتر خارجہ

اسلام آباد... ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر متوقع پاک،ہند وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کرنے کے اعلان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات منسوخی کے لئے نام نہاد بہانے تراشے گئے اور پاکستان کیخلاف بے جا الزام تراشی کی گئی۔نئی دہلی نے وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کر کے امن کا ایک اور موقع ضائع کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی کی جانب سے وزرائے خارجہ ملاقات پر رضامندی کے 24 گھنٹے بعد اس کی منسوخی کے لئے پیش کی جانے والی وجوہ بے بنیاد اور خود ساختہ ہیں۔پہلی بات یہ ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکار کی مبینہ ہلاکت کے 2 دن بعد وزرائے خارجہ کی ملاقات پر رضا مندی ظاہر کی گئی تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نئی دہلی کے بیان میں نے بہانے کے طور پر جس ڈاک ٹکٹ کا ذکر ہے وہ 25 جولائی 2018 کے انتخابات سے قبل جاری ہوئے تھے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری رپورٹ کے بعد ڈاک ٹکٹ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر کرنے کے لئے جاری کئے گئے تھے۔ترجمان نے کہا کہ ہندکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو 'دہشت گردی' کے ساتھ ملا کر اپنے جرائم کر نہیں چھپا سکتا۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ سے ہند کے ساتھ پ±رامن اور اچھے تعلقات چاہتا ہے، جو برابری کی سطح، مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کے تحت ہوں۔ ہمارے نزدیک مذاکرات اور سفارت کاری نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات بلکہ خطے میں امن کے قیام کے لئے بھی ضروری ہیں۔

شیئر: