Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاف ورزیوں کا اندراج 2تا 5دن کے دوران ہوتا ہے، محکمہ ٹریفک

ریاض.... سعودی محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ابشر پر ٹریفک خلاف ورزیوں کا اندراج 2تا 5دن کے دوران ہوتا ہے۔ محکمہ نے یہ وضاحت ٹویٹرکے اپنے اکاﺅنٹ پر مقامی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والے استفسارات کے جواب میں جاری کی۔ محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ استعمارے میں توسیع 3برس کے لئے ہوتی ہے۔ ابشر اور بینک اکاﺅنٹ میں خلاف ورزیو ںکے جرمانے کی رقم مختلف ہونے کی صورت میں بینک سسٹم کی پابندی کی جائیگی۔ خلاف ورزیوں کی رقم قسطوں میں ادا کرنے کی کوئی سہولت نہیں البتہ ہر خلاف ورزی کا جرمانہ الگ الگ ادا کیا جاسکے گا۔ سگنل توڑنے یا حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے والی خلاف ورزی ساھر کیمروں کے ذریعے ریکارڈ ہوتی ہے۔ ساھر کیمرے خلاف ورزیوں کا تجزیہ کرنے والے مرکز کو رپورٹ کرتے ہیں جہاں سے گاڑی کے مالک کی بابت معلومات نکالی جاتی ہیں اور پھر خلاف ورزی کرنے والے کو ایس ایم ایس یا ابشر کے اکاﺅنٹ پر مطلع کردیا جاتا ہے۔

شیئر: