بلال صدیقی کے انتقال پر اظہار تعزیت
جدہ .... پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت بلال احمد صدیقی گزشتہ بدھ کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ اور تدفین الرحمہ قبرستان حئی الفیحا میں کردی گئی۔ ان کی عمر 42سال تھی اور وہ ا براہیم الجاسم ٹریڈنگ کمپنی جدہ میں 16برس سیلز ایگزیکٹو کے عہدہ پر کام کررہے تھے۔ انھوں نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا عمر 12سال، 2بیٹاں عمر 11سال اور 7سال کو سوگوار چھوڑا ہے۔ان کے انتقال پر کمیونٹی کی معروف شخصیت چودھری محمد ایوب، سید تیمور، امیر محمد خان، شاہد نعیم، جمیل راٹھور اور سید مسرت خلیل، اسد اکرم، زکیر بھٹی ، خالد چیمہ اوردیگر نے اہل خانہ سے ا ظہار تعزیت او ر کمیونٹی سے دعائے کی اپیل کی ہے۔