دبئی :بلاول بھٹو زرداری کی30ویں سالگرہ کا اہتمام
نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں بلاول بھٹو زرداری کی 30ویں سالگرہ کا پروگرام منعقدہ ہوا۔ میاں منیر ہانس کی میزبانی میں مرتب اس پروگرام میں بلاول بھٹو کو مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی کی ترقی اور ان کی کامیابیوں کےلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے ان کی سیاسی بصیرت کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل میں پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان کی مقبول ترین پارٹی تصور کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
-
امارات میں مقیم کمیونٹی کی خبریںپڑھنے کے لئے کلک کریں
بلاول بھٹو کے پارلیمنٹ میں پہلے خطاب پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی سیاسی پختگی اور انداز بیان کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب کے اختتام پر تمام شہداکے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی گئی۔تقریب میں مہمان خصوصی حافظ طارق محمود چیئرمین علماءمشائخ آزاد کشمیرا ور ممبراوورسیز کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی میاں منیر ہانس ‘ نثار خٹک ‘سردار جاوید یعقوب ‘راجہ سرفراز ‘چوہدری سجاد ‘عبدالہادی ‘چوہدری راشد بریار ‘ذوالفقار مغل ‘رضوان عبداﷲ ‘قاسم بلوچ ‘امجد تبسم ‘علی گوہر شاہانی ‘ملک محمد اسلم ‘فضل درانی ‘محمد امین سرگانہ ‘فضل گجر ‘ چوہدری محمد آصف ‘عرفان گوندل ‘محمد ناصر ‘احسان شفیق گوگا ‘محمد یوسف ‘محمد سدوال ‘عطا محمد اور دیگر نے شرکت کی ۔