جدہ.... گورنر مکہ مکرمہ خالد الفیصل نے واضح کیا ہے کہ جدہ شہروں کی دلہن تھا ، ہے اور رہے گا۔ وہ جدہ کے تمدنی تشخص پر ہونے والی ورکشاپ سے افتتاحی خطاب کر رہے تھے۔ خالد الفیصل نے کہا کہ قومی تشخص کو جلا دینے کیلئے ہم نے ماضی میں بھی عوام کے حوصلے بلند کئے ہیں او رآج بھی ہم یہی کام دہرا رہے ہیں۔ میئر جدہ صالح الترکی نے بتایا کہ ہمارے شہر میں کم از کم 60محلے کچی آبادی والے ہیں۔ شہر کی 80فیصد عمارتیں غیر قانونی ہیں۔ یہاں 85ہزار گڑھے اصلاح طلب ہیں۔ یہاں 90ہزار گندے پانی کے کنوئیں کھلے پڑے ہیں۔الترکی نے کہا کہ تجاوزات کرنے والوں سے بھی مقابلہ چل رہا ہے۔