Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توحید و اتحاد کے کارنامے کا جشن

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” البلاد“ کا اداریہ
سعودی عوام و قائدین ان دنوں یوم وطنی 88 کا جشن مناتے وقت ایک طرف تو آباﺅ اجداد کے اس کارنامے پر فخر و ناز کامظاہرہ کررہے ہیں جو انہوں نے مملکت کے پراگندہ شیرازے کو جمع کرکے قرآن و سنت کی بنیاد پر ریاست قائم کرکے انجام دیا تھا اور دوسری جانب تعمیر و ترقی کے عمل کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزائم بھی باندھ رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس بات پر رب العالمین کے شکر گزار ہیں کہ وہ انہیں اور انکے وطن کو امن و استحکام اور خوشحالی سے نہال کئے ہوئے ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت عطا کئے ہوئے ہے۔ 
وطن عزیز کی عظمتوں کے گن گاتے وقت ہماری ذمہ داری یہ بھی ہے کہ ہم انمول وطن کی تاریخ سے سبق لیں ۔ بانی مملکت کے عہد سے لیکر تاحال سعودی قائدین نے اس وطن کو بنانے سنوارنے کیلئے جو قربانیاں دیں او رجن چیلنجوں سے نمٹ کر درپیش رکاوٹوں کو سر کیا مستقبل کے حوالے سے یہ عزم باندھیں کہ ہمیں روشن مستقبل کے لئے بہت کچھ کرنا ہے اور مبارک کاررواں کو عزم محکم اور عمل پیہم کے بل پر آگے بڑھانا ہے۔
آج کل ہمارا ملک سعودی وژن 2030اور قومی تبدیلی پروگرام کے تحت نئے عہد کی روشنی دیکھ رہا ہے۔ عزم و حوصلے کے مالک فرمانروا شااہ سلمان کے ساتھ انکے وفادار عوام چیلنجوں سے نمٹ رہے ہیں۔ دشواریوں کو سر کررہے ہیں اور مہیا مادی اورانسانی وسائل سے بھرپور استفادہ کرکے نئے کل کو زیادہ پرامن ، زیادہ خوشحال اور زیادہ سربلند بنانے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔ اسلام اور مسلمانوںکی خدمت، امت کے مبنی بر انصاف مسائل کی نصرت ، عالمی امن و سلامتی کو راسخ کرنے ، حسن ہمسائیگی کا سلسلہ برقرار رکھنے اور پرامن بقائے باہم کے مطابق زندگی گزارنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭  
 

شیئر: