چنئی۔۔۔جنوبی تامل ناڈو کے پٹیم کوٹائی کے ضلع جیل کی بلند و بالا فصیلوں کے پیچھے ذات برادری کی تفریق برتتے ہوئے قیدیوں سے بدسلوکی کی جاتی ہے۔اس جیل میں قیدی نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ ضلع جیل افسر قیدیوں کو تھیور، ناڈار اور دلت برادریوں میں تقسیم کرکے الگ الگ بیرکس میں رکھتے ہیں۔اس عمل سے قیدی ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کرپاتے۔جیل کے اہلکارقیدیوں سے ان کی برادری کی بنیاد پر برتاؤ کرتے ہیں۔جیل میں ساڑھے 7سال قید کاٹنے والے 40سالہ مونی یپن نے بتایا کہ قیدیوں کوجیل میں ان کی ذات برادری کے نام سے پکارنے اور برتاؤ کرنے کے رواج کے خاتمے کیلئے متعدد سینیئر افسران سے اپیل کی۔جیل اہلکار اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے آنیوالوں کو زیادہ دیر تک نہ ملنے دیا جائے۔138سال پرانی جیل میں 4وارڈز تھیور ،2دلتوں اور ایک ناڈار برادری سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔سابق قیدی نے بتایا کہ اس جیل میں تھیور برادری کے قیدیوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -قیمتی گاڑیاں چرانے والے گروہ کا انکشاف
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں