گوہاٹی۔۔۔۔۔آسام میں منگل کی صبح ز لزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔آسام میں صبح آئے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر4 .7ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مغربی آسام کے بارپیٹا ضلع میں سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔اس زلزلے کے جھٹکے گواہاٹی سمیت ریاست کے بیشتر علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔