غازی آباد۔۔۔۔سیہانی گیٹ علاقے کی پولیس نے ایک ایسے گروہ کے 7افراد کو گرفتار کیا جو این سی آر میں لگژری گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے بعد جعلی کاغذات تیار کرنے کے بعد دور دراز علاقوں میں فروخت کردیا کرتے تھے۔ایس ایس پی ویبھو کرشن نے بتایا کہ ایک ایسے گروہ کا سراغ ملا جوقیمتی گاڑیاں چراکر جعلی کاغذات بنواکرملک کی دیگر ریاستوں میں فروخت کرنے کا دھندہ کرتاتھا۔سیہانی گیٹ پولیس نے ٹیم تشکیل دی اور چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ان کی نشاندہی پر 5بریجا کار، 3سویفٹ،ایک فارچونر ، ایک کریٹااور 3بولیٹ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق وشال کشیپ نامی ملز م پیس پارٹی کی جانب سے اسمبلی انتخابات بھی لڑچکا ہے۔سیہانی گیٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج نے بتایا کہ ملزمان نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ لوگوں کی طلب پر گاڑیاں چوری کرتے تھے ۔ وہ گاڑیاں دہلی اور این سی آر سے گاڑیاں چوری کرکے الہ آباد، سہارنپور اور دیگر شہروں میں فروخت کیا کرتے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -شمالی ہند میں سیلاب اور تودہ گرنے سے،25افراد ہلاک