Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خورشید شاہ کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

سکھر:  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی نیب کے نرغے میں آگئے۔ ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب سکھر نے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ اور داماد اویس قادر شاہ کو بھی تحقیقات میں شامل کرلیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیب سکھر نے مختلف اداروں سے خورشید شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ پی پی رہنما کے خلاف شروع ہونے والی تحقیقات گزشتہ دو سال سے تاخیر کا شکار تھیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ2 سال میں نیب نے پیپلز پارٹی کے وزرا اور رہنمائوں کیخلاف کئی انکوائریز کا آغاز کیا جو تاحال مکمل نہ ہوسکیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان‘ اعجاز جاکھرانی‘ نواب وسان‘ ضیاء لنجار‘ سہیل انور سیال‘ ستار راجپر‘ رئوف کھوسو اور سہراب سرکی کیخلاف تحقیقات تاخیر کاشکار ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نیب نے چند وزرا کے خلاف انکوائری کا آغاز نامعلوم یا سیاسی مخالفین کی درخواست پر کیا جو اب تک تاخیر کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - ”وطن عزیز پہ سب قربان“ آرمی چیف

شیئر: