بجلی مہنگی‘ صارفین پر 16 ارب کا اضافی بوجھ
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 1.16 روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمت میں حالیہ اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بجلی کی پیداواری لاگت 5.91 روپے فی یونٹ رہی اور صارفین سے اگست میں 4.75 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے لہٰذا نیپرا کی جانب سے منظوری کے بعد صارفین پر آیندہ ماہ 16 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے چکی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے ۔