Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی انتخابات کیلئے بھی فوج طلب

اسلام آباد.. الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے دوران فوج کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپ دئیے ۔مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات پاک فوج کے آفیسر انچارج کو حاصل ہوں گے۔ ضمنی الیکشن کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے موقع پر کارروائی کرے گا ۔نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہیں گے۔ آفیسر انچارج کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے موقع پر کارروائی کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کو درجہ اول کے اختیارات دئیے ہیں۔

شیئر: