Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل

کراچی:  پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے کا حجاج کی واپسی کے لیے حج کے بعد فلائٹ آپریشن مکمل ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق بعد ازحج آپریشن کی آخری پرواز بدھ کی صبح کراچی پہنچی۔
پی آئی اے نے 240 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 68 ہزار 500 سے زائد حجاج کرام کو جدہ اور مدینہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور ، سیالکوٹ ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق158 شیڈول پروازوں سے 39ہزار 653 جبکہ82 خصوصی حج پروازوں سے 28 ہزار 868 حجاج کو وطن واپس لایا گیا۔
پی آئی اے نے کراچی کے لیے 76 پروازوں کے ذریعے 22054 ، اسلام آباد کے لیے 47 پروازوں کے ذریعے 15244 ، لاہور کے لیے 44 پروازوں کے ذریعے 13610 ، ملتان کے لیے 25 پروازں کے ذریعے 4790 ، فیصل آباد کے لیے 9 پروازوں کے ذریعے 1044 ، سیالکوٹ کے لیے 15 پروازوں کے ذریعے 3707 اور پشاور کے لیے 24 پروازوں کے ذریعے 8072 حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -سپریم کورٹ: امل ہلاکت کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

 

 

شیئر: