نئی دہلی۔۔۔۔دواؤں کے تاجروں اور میڈیکل اسٹورز کی ایسوسی ایشن نے مرکز کی ہدایت پر دوائیں آن لائن فروخت کئے جانے کے خلاف جمعہ کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا۔آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ( اے آئی او سی ڈی) کے تقریباً7لاکھ دکانداروں اور تاجروں نے حکومت کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ای فارمیسی سے ان کا کاروبار ٹھپ ہوتا جارہا ہے اور دواؤں کے غلط استعمال کا اندیشہ پیدا ہوسکتا ہے۔ اے آئی او سی ڈی کے سیکریٹری اور خوردہ فروش کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سندیپ نانگیا نے کہا کہ اے آئی او سی ڈی نے اشتہارات کے ذریعے حکومت اورمتعلقہ اداروں سے متعدد بار اپیل کی۔ ای فارمیسی اور آن لائن دوائیں غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے کے معاملات سامنے آچکے ہیں۔اگر ایسوسی ایشن کی اپیل پر حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملتا تو ملک گیر ہڑتال کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔28ستمبر کو ملک بھر میں تمام فارمیسی بند رہیں گے۔واضح ہو کہ آن لائن کے ذریعے دواؤں پر 70فیصد تک رعایت دی جاتی ہے جبکہ تھوک دکاندار10فیصد تک رعایت دیتے ہیں۔اے آئی او سی ڈی کے ارکان کا الزام ہے کہ ای فارمیسی سے دواؤں کا ناجائز استعمال اور نقلی دوائوںکی فروخت میں اضافہ ہوجائیگا۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے دوائیں فروخت کئے جانے پر مسودہ منظور کیا گیاجسکا ہدف ہندوستان میں دواؤں کی قیمتیں متعین کرنا اور مریضوں کو منظور شدہ آن لائن پورٹلز سے اصلی دوائیں مہیا کرانا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ممبئی کا سب سے مہنگا پبلک ٹوائلٹ؟
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں