لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت
لاہور: عدالت عالیہ میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے وکلا سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان پوری قوم کے سامنے جھوٹ بول کر صادق اور امین نہیں رہے۔ سیتا وائٹ کے بطن سے پیدا ہونے والی ٹیریان خان عمران خان کی بیٹی ہے۔، عمران خان ٹیریان کو اپنی سرپرستی میں لے چکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا بھی انہیں ٹیریان کا باپ قرار دے چکا ہے۔ عمران خان پر لگنے والے الزامات پر جے آئی ٹی بنادی جائے جس سے سب واضح ہوجائے گا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آکر کڑے احتساب کی بات کی۔ پہلے وہ خود احتساب کے لیے پیش ہوں۔ عمران خان پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں، عدالت میں بلا کر ان کا جواب طلب کیا جائے ، اگر عمران خان پر الزامات ثابت ہوتے ہیں تو انہیں نااہل کیا جائے ۔