Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کا پہلا دور

اسلام آباد... پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔ مذاکرات ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کررہے ہیں۔ پاکستانی وفد میں سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری اقتصادی امور شامل ہیں۔آئندہ ایک ہفتے کے دوران آئی ایم ایف وفد کی خزانہ، تجارت، توانائی، پٹرولیم، سرمایہ کاری اور ایف بی آر حکام سے مذاکرات ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت درکار ہے تاہم پاکستان نے تاحال آئی ایم ایف سے بیل آو¿ٹ پیکج کی درخواست نہیں کی۔
 

شیئر: