وزیر اعظم مودی نے فوجی نمائش کا افتتاح کردیا
نئی دہلی- - - -وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کی دوسری سالگرہ پر ’پرک رام پارو‘‘کے عنوان سے فوجی نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں ہندوستانی فوج کی جنگی قابلیتوں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اپنے دستخط کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ قوم کو اپنی بہادر فوج کی، جس نے ملک کی حفاظت کا نہ صرف مصمم عزم کر رکھ اہے بلکہ خود کو وقف بھی کر رکھا ہے،طاقت پر ناز ہے۔ ان تمام جیالوں کو جوعظیم قربانی دے کرہماری آنے والی نسلوں میں جوش اور ایک تحریک پیدا کی ہے۔ ۔وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا بھی تھیں۔بعد میں وزیر اعظم نے کمبائنڈ کمانڈرز کی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے وزیر دفاع، تینوں فو جی سربراہوں اور دیگر اعلی افسران کے ہمراہ حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔