Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

19سالہ انڈونیشی نوجوان 49دن تک سمندر کی لہروں پر تیرتا رہا

جکارتہ .... کہتے ہیں کہ موت اور حیات کا تعین کبھی نہیں ہوسکتا اور کسی حالت میں نہیں ہوسکتا۔ زندگی باقی ہو تو انتہائی جان لیوا صورتحال سے بھی انسان بخیر و خوبی نکل آتا ہے اور ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والے 19سالہ نوجوان آلدی نوویل ادیلانگ کے ساتھ پیش آیا۔ جو ساحل کے قریب رہتا تھا مگر زو ردار طوفانی لہروں اور سیلاب نے اسے ہزاروں میل دور سمندر میں پہنچا دیا ۔جہاں وہ 49 دن تک سمندر میں ادھر ادھر بھٹکتا رہا۔ آلدی کا کہناہے کہ اس نے زندہ رہنے کیلئے اپنے گیلے کپڑوں کو نچوڑا او راس سے نکلنے والے پانی کو پی کر اپنی جان بچائی۔ آخر گوانگ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹینکر نے اسکی دیکھ لیا اور اسکی جان بچ گئی۔19سالہ آلدی ایک ماہی گیر کشتی پر لیمپ کیپر کے طور پر کام کرتا ہے او روہ شمالی ساحلی علاقے سلاویسی سے78میل دور ایک ماہی گیر کشتی پر سوار تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا اور وہ 1676میل دورجاپہنچا۔اسکا کہناہے کہ وہ زندہ بچ گیا بڑی بات ہے ورنہ اسے زندہ رہنے کی امید ختم ہوچکی تھی۔ 
 

شیئر: