Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

75 سال کی عمر میں بھی امیتابھ کامقابلہ کوئی نہیں ، شائقین

  بالی وڈ شائقین نے فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں بگ بی کی اداکاری پر انہیں داد دیتے ہوئے کہاہے کہ 75 سال کی عمر میں بھی امیتابھ بچن کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔فلم ٹھگز آف ہندوستان کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد فلمی شائقین نے کہاکہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بالی وڈ میں آج بھی امیتابھ کا کوئی میچ نہیں۔ یہاں تک کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کی اداکاری بھی ان کے سامنے مانند پڑ گئی ہے جبکہ کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ’ ’ٹھگز آف ہندوستان“ فلاپ فلم ثابت ہوگی کیونکہ اس میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن کو کاسٹ کیا گیا ہے جو 75 برس کے ہوگئے ہیں۔ اب وہ ایکشن فلمیں اس طرح سے نہیں کرسکتے جیسے ماضی میں کرچکے ہیں۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ عامر خان ہر فن کے ماہر ہیں ان کے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ امیتابھ بچن نے فلم میں اداکار عامر خان کےساتھ کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ وہ صرف اداکار نہیں، وہ پروڈیوسر، ہدایتکار، مصنف، میوزک ڈائریکٹرہونے کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ میں بھی عمدہ مہارت رکھتے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ کہ وہ بہت زبردست اداکار بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی یہ عمر ایکشن فلمیں کرنے کی نہیں اور فلم میں جنگی لباس پہننے کی وجہ سے وہ ابھی تک ڈاکٹرز کے پاس معائنے کے لئے جا رہے ہیں لہٰذا یہ فلم آسان ٹاسک نہیں تھی۔
 

شیئر: