Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اخروٹ کا حلوہ ، ذائقہ بھی غذائیت بھی‎

 اجزاء:
اخروٹ۔ 100گرام
دودھ۔2لیٹر
چینی۔ 400گرام
انگوری۔ 50گرام
گھی۔ 50گرام
بادام۔ 50 گرام
پستے۔ 50گرام
میدہ۔ 100گرام
ٹاٹری۔ 1چٹکی
گلوکوز۔ 100گرام
زردے کا رنگ۔ 1چائے کا چمچ
(الائچی ، جائفل، جاوتری)۔ 1/2 چائے کا چمچ
ترکیب:دودھ کو اُبال کر ٹاٹری شامل کرکے پھاڑلیں۔اب اسے ململ کے کپڑے میں چھان کر چیز بنائیں۔ایک پین میں گھی ڈال کر اس میں چیز ڈالیں اور پکائیں۔اسکے ساتھ چینی، انگوری، میدہ، گلوکوز، زردے کا رنگ، الائچی ، جائفل اور جاوتری شامل کرکے خوب بھونیں۔آخر میں اخروٹ ، بادام اور پستے ڈال کر پکائیں۔ اب اسے ٹھنڈا کرکے پیش کریں ۔

شیئر: