Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقاب پہن کر اسپتال میں داخل ہونیوالا پولیس افسر معطل

چنئی۔۔۔۔کیرالا کے ضلع ایڈوکی کا 42سالہ پولیس افسر سمیر کولامائو پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے۔ وہ العشر سپر اسپیشلسٹ اسپتال اینڈ میڈیکل کالج کے لیبر روم میں نقاب پہن کر خاتون کے بھیس میں داخل ہوا جہاں موجود خواتین کارکنان کواس کی چال ڈھال پر شک ہوا تو وہ اس کے قریب پہنچیں۔ اُس نے خود کو خطرے میں گھرتا ہوا دیکھ کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اس سے حقیقت حال دریافت کی تو وہ انہیں زدوکوب کرنے لگا۔ بعد ازاں وہ اسپتال سے بھاگنے لگا۔ اس دوران اس کے چہرے سے نقاب ہٹ گیا۔ وہاں موجود شخص نے اسے پہچان لیا کہ وہ پولیس اہلکار ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تاہم نقاب پوش پولیس اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تھوڈو پوجھا کے سب انسپکٹر وی سی وشنو کمار نے کہا کہ پولیس افسر کیخلاف آئی پی سی کی دفعہ 419اور 354کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔پولیس کو ابھی تک اس بات کا علم نہ ہوسکا کہ سمیر لیبرروم میں خاتون کے بھیس میں کیوں داخل ہوا تھا۔تھوڈو کے ڈپٹی ایس پی کے سی جوس نے کہا کہ وہ کوئی خطرناک جرم کرنے کیلئے لیبر روم میں داخل ہوا تھا جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔واضح ہو کہ 2017ء میں سمیر اور اس کے 3ساتھیوں کو اس لئے گرفتار کیا گیاتھا کہ انہوں نے خود کو نشہ آور اشیاء کے معاملے میں تفتیش کرنیوالی وزیر اعلیٰ کی خصوصی ٹیم کا رکن بتایا تھاجس کے بعد اسے معطل کردیا گیاتھا۔ ابھی حال ہی میں اسکی ڈیوٹی دوبارہ بحال کردی گئی تھی۔ اس سے قبل 2جرائم میں ملوث ہونے پر اسے 6ماہ کی جیل بھی ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:- -  - - -نوکری کیلئے ماں کو موت کے گھاٹ اتاردیا

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: