Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کویت .... مستقبل مشترک

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قائین ہے
سعودی عرب اور کویت کے تعلقات 2برادر ممالک کے درمیان اسٹراٹیجک تعلقات کے حوالے سے باعث فخر وناز مثالی نمونے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے شریک ہیں۔ ہمسائے ہیں اور مضبوط برادرانہ رشتوںسے جڑے ہوئے ہیں۔مملکت کے قیام سے لیکر تاحال دونوں برادر ممالک کے تعلقات پر نظر رکھنے والا انسان یہ یقین کئے بنا نہیں رہ سکتا کہ دونوں نے تاریخ کے فیصلہ کن ہر مرحلے میں ایک دوسرے کو مکمل کیا اور ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔اگر دونوں ملکوں کے برادر عوام کے تعلقات کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگی کہ دونوں طویل زمانے سے ایک دوسرے کے حال و مستقبل سے جڑے ہوئے ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ کویت اس اسٹراٹیجک تعلق کے سفر کی انتہائی اہم منزل کے طور پر ہوا۔ اس دورے کی بدولت دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت اور نئی روح ملی۔ دونوں ملک تمام علاقائی مسائل پرمشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے قائدین مشترکہ مفادات کے لئے مل جل کر کام کرتے ہیں۔ نیا دورہ اس میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگا۔
سعودی عرب اور کویت ہمیشہ درپیش چیلنجوں کے مقابلے میں ایک پیج پر رہے۔ واقعات اور حالات نے ثابت کیا کہ خطے کی ناکہ بندی کرنے والے چیلنجوں سے نمٹنے میں دونوں ملکوں کے مشترکہ موقف کا کردار بیحد اہم تھا، ہے اوررہیگا۔دونوں ملک نئی شراکت استوار کریں گے ۔ اس سے مزید ترقی، خوشحالی اور استحکام کا ثمر دونوں ملکوں کے برادر عوام کے نصیب میں آئیگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: