السعودیہ کی اربیل کیلئے پرواز
جدہ.... سعودی عربین ائیرلائنز( السعودیہ) نے پیر کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے عراق کے انٹرنیشنل اربیل ائیرپورٹ کیلئے SV-0625پرواز روانہ کی۔ دونوں ملکوں میںفضائی تعلقات کی بحالی کے بعد اربیل دوسرا عراقی ائیرپورٹ ہے جس کے لئے السعودیہ نے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں۔