طیارہ ایندھن کے نرخ میں اضافہ،ہوائی سفر مہنگا ہونےکا امکان
نئی دہلی۔۔۔۔۔ملک میں طیارہ ایندھن کےنرخ اکتوبر سے7 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 57 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس سے ہوائی سفر مہنگے ہونے کی امید ہے۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق یکم اکتوبر سے دہلی میں ہوائی جہاز کے ایندھن667 74روپے فی كلوليٹر ہو گیا ہے۔ یہ جنوری 2014 کے بعدسب سے زیادہ اضافہ ہے۔ اس سال ستمبر میں یہ 69461 روپے فی كلوليٹر تھا۔ اس طرح اس کے نرخ میں49 .7 فیصد اضافہ ہوا ۔ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ جائزہ لیا جاتا ہے اورہر ماہ کی پہلی تاریخ سےنئی قیمتیں نافذ کی جاتی ہیں۔ واضح ہو کہ مسلسل تیسرے ماہ طیارہ کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔