شیخ رشید ریلوے کو خسارے سے نکالیں‘ وزیرا عظم
اسلام آباد: وفاق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے جس میں عمران خان نے انہیں 24 گھنٹے (دن رات) کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریلوے کے مابین ہونے والی اہم ملاقات میں محکمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے وزیرریلوے شیخ رشید کو انتھک محنت کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کوخسارے سے نکالنا حکومت کی کامیابی ہوگی۔ جس پرشیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کو دنیا کے بہترین ریلوے نظام کے برابرکھڑا کریں گے ۔